چمن، عدالت نے اصغر خان اچکزئی کا مزید سات روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا

چمن(آئی این پی)جوڈیشل مجسٹریٹ چمن کی عدالت نے عوامی نیشنل پارٹی(اے این پی)بلوچستان کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی کو مزید سات روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دنے کا حکم دیدیا ہے۔ یادرہے تفصیلات کے مطابق اصغر خان اچکزئی کو گزشتہ روز قتل کے مقدمے (دفعہ 302)میں عبوری ضمانت خارج ہونے کے بعد سیشن کورٹ کے احاطے سے گرفتار کیا گیا تھا۔ گرفتاری کے بعد انہیں عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سے عدالت نے انہیں چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا تھا۔پیر کو پولیس نے اصغر خان اچکزئی کو ریمانڈ کی مدت مکمل ہونے پر دوبارہ جوڈیشل مجسٹریٹ چمن کی عدالت میں پیش کیا اور مزید تفتیش کے لیے ریمانڈ کی استدعا کی جس پر عدالت نے اصغر خان اچکزئی کا مزید سات روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں پولیس کے حوالے کرنے کا حکم دیدیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں