سوراب کے بی ایچ یوز میں ادویات کی قلت، مریض مشکلات سے دوچار،عوام کا نوٹس لینے کا مطالبہ

سوراب(نمائندہ انتخاب)ضلع سوراب میں پاکستان پیپلز پرائمری ہیلتھ کیئر انیشی ایٹو (پی پی ایچ آئی) کی کارکردگی پر سوالات اٹھنے لگے۔ مقامی شکایات کے مطابق مختلف یونین کونسلوں میں قائم بنیادی مراکزِ صحت (بی ایچ یوز) میں ادویات اور طبی سہولیات کی کمی کے باعث مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ متعلقہ افسران کی مبینہ طویل غیر حاضری اور نگرانی کے فقدان پر بھی تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔علاقہ مکینوں کے مطابق سرکاری مراکزِ صحت میں سہولیات کی عدم دستیابی کے باعث غریب مریض نجی کلینکس یا دیگر علاقوں میں علاج کرانے پر مجبور ہیں، جس سے ان کے مالی مسائل بڑھ رہے ہیں۔عوام نے صوبائی حکومت، محکمہ صحت اور پی پی ایچ آئی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ صورتحال کا فوری نوٹس لے کر ادویات کی فراہمی، عملے کی حاضری اور مراکزِ صحت کی مو¿ثر نگرانی یقینی بنائی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں