نصیرآباد، منگولی کے علاقے میں مسلح افراد کی فائرنگ، دو افراد قتل
ڈیرہ مراد جمالی (آن لائن) منگولی کے علاقے میں مسلح افراد کی فائرنگ دو افراد قتل ملزمان فرار پولیس کے مطابق نصیراباد کے پولیس تھانہ منگولی کی حدود قومی شاہراہ پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے رشتے کے تنازعہ پر دو افراد ارسلان بگٹی اور صدورا بگٹی کو قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاشوں کو ورثہ کے حوالے کر کے مزید کارروائی پولیس نے شروع کردی ہے ۔
Load/Hide Comments


