میونسپل کمیٹی سوراب کے ملازمین دو ماہ سے تنخواہوں سے محروم

سوراب (نمائندہ انتخاب) میونسپل کمیٹی سوراب کے ملازمین دو ماہ گزرنے کے باوجود تنخواہوں سے محروم ہیں، جس کے باعث انہیں گھریلو اخراجات پورے کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ملازمین کے مطابق تنخواہوں میں تاخیر کے باعث دکانداروں سے روزمرہ اشیاءادھار حاصل کرنا بھی مشکل ہوگیا ہے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی، بابا امیر حمزہ خان زہری، سیکرٹری بلدیات بلوچستان اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ تنخواہیں فوری ادا کی جائیں اور مستقل ملازمین کی تنخواہیں براہِ راست ان کے بینک اکاو¿نٹس میں منتقل کرنے کا انتظام کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں