ملک میں تمام مسائل حکومت کے پیدا کردہ ہے،مولانا واسع

کو ئٹہ:جمعیت علما اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالواسع نے کہا ہے ملک میں تمام مسائل حکومت کے پیدا کردہ ہے صاف اور شفاف انتخاب ہی سے ملک بحران سے نکل سکتا ہے ملک کے مقدس اداروں کو نام لے کر اور ان کی حمایت کے نام پر اپنی دوسالہ صفر کارکردگی کو چھپانے کی کوشش ہے اور اس قسم کی باتیں کرنے والے جمہوریت کی بجائے چور دروازوں پر یقین رکھتے ہیں انہوں نے کہا بلند وبانگ دعوے دار کا نیا پاکستان دنیا کے نقشے پر کمزور ہوتا دکھائی دیتا ہے ملک کی معیشت کو تباہ کرکے آنے والی نسلوں کو بھی مقروض بنادیا ہے،انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے بلوچستان کے مفلوک الحال عوام سے ہر قسم کا روزگار چھین لیا ہے بلوچستان کی سرحدی پٹی پر تجارت کا جو سلسلہ سینکڑوں سال سے چلا آرہا تھا موجودہ حکومت نے چمن تفتان اور دیگر باڈر کو طویل عرصہ تک بند کر کے لاکھوں افراد کو بے روزگار کردیا ہے اور وہ لوگ نان نفقے کے محتاج بن گئے ہیں70سال سے بلوچستان کے ساتھ زیادتیوں کا جو سلسلہ چلا آرہا ہے موجودہ حکومت نے اس میں مزید اضافہ کردیا.انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں نہ ملز اور نہ ہی کارخانے اور کوئی روزگارہے زراعت تباہی کے دھانے پر پہنچ گئی ہے جبکہ صوبائی حکومت نمائشی تصویر کشی پر مصروف ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں