بلوچستان، 7اضلاع میں تجرباتی بنیادوں پرزرعی فیڈرز پر میٹرز نصب کرنے فیصلہ

کوئٹہ:زمینداروں کودرپیش مسائل سے متعلق وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر قائم کمیٹی کے سربراہ وصوبائی وزیر زراعت انجینئر زمرک خان اچکزئی نے کہاہے کہ زمینداروں کی باہمی مشاورت سے صوبے کے 7اضلاع میں تجرباتی بنیادوں پربعض فیڈرز پر میٹرز نصب کئے جائیںگے ،زمینداروں کے مسائل سے متعلق ایک جامع رپورٹ مرتب کرکے وزیراعلیٰ بلوچستان کوپیش کی جائیگی اور نمائندہ وفد وفاقی حکومت کے ساتھ معاملات کو زیر بحث لائینگے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز زمیندار ایکشن کمیٹی کے ساتھ منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جمعرات کے روز وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر قائم کمیٹی کے سربراہ صوبائی وزیر زراعت انجینئر زمرک خان اچکزئی کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں زمیندارایکشن کمیٹی کمیٹی کے چیئرمین ورکن صوبائی اسمبلی ملک نصیراحمد شاہوانی ،ملک عبدالرحمن بازئی ،سیدعبدالقہار آغا، جبار کاکڑ، خالق داد ،یوسف غنجہ ڈوری ،کیسکو چیف ،محکمہ انرجی کے حکام نے شرکت کی ۔اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ صوبے کے 7اضلاع میں تجرباتی بنیادوں پر بعض فیڈرز پر میٹرز نصب کئے جائیںگے بلکہ زمینداران ماہوار بنیادوں پر بلوں کی ادائیگی یقینی بنائے گی ،اجلاس میں محکمہ کیسکو کی جانب سے لسٹ فراہم کیاگیا جس میں زمیندار کے ذمے 2ارب روپے واجب الادا ہیں بلوں کی عدم ادائیگی پر زمیندار ایکشن کمیٹی نے زمینداروں کو تاکید کی کہ رواں سال میں رہ جانے والے بلوں کی فوری طورپر ادائیگی یقینی بنایاجائے ۔اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ اگلے اجلاس میں تمام معاملات کی جامع رپورٹ مرتب کرکے وزیراعلیٰ بلوچستان کو پیش کئے جائیںگے جس کے بعد تمام تر معاملات پر نمائندہ وفد جس میں صوبائی وزیر انجینئر زمرک خان اچکزئی ،زمینداران ایکشن کمیٹی کے نمائندے اور دیگر حکام شامل ہونگے جو وفاقی حکومت کے ساتھ معاملات کو زیر بحث لائیںگے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں