قومیں خدمات اور کام کرنے سے بنتی ہیں نعرے اور جھوٹے الزامات سے نہیں ،شہباز شریف
اسلام آباد: صدر مسلم لیگ (ن) میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب کے افراد کیلئے لیبارٹری میاں نواز شریف کے دور حکومت میں تعمیر کی گئی ، جسے آج قومی اثاثے کی اہمیت حاصل ہو رہی ہے ۔ قومیں خدمات اور کام کرنے سے بنتی ہیں نعرے اور جھوٹے الزامات لگانے سے نہیں۔ ہفتہ کے روز لائرز ونگ کنونشن سے خطاب میں صدر مسلم لیگ ن میں شہباز شریف نے کہا ہے کہ فرانزک لیبارٹری میاں نوازشریف کی قیادت میں ہمارے دور میں بنائی گئی ،قومیں نعروں جھوٹے الزامات لگانے سے نہیں بنتی ،دوہزار اٹھارہ میں جب ہماری حکومت ختم ہوئی تو چینی کی قیمت اٹھاون روپے تھے اور آج سو روپے سے زائد پر فروخت ہو رہی ہے ،گندم کی کٹائی کا سیزن ابھی ختم نہیں ہوا اور گندم غائب ہو گئی ،آٹا تیل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوا ،مخالفین کو دیوار سے لگانے کے علاوہ اور کوئی کام نہ ہو تو پھر عام آدمی پریشان ہو کر آسمان کی طرف دیکھتا ہے۔ صدرمسلم لیگ ن شہبازشریف نے لائرز ونگ کنونشن سے خطاب میں کہا قیام پاکستان کے وقت مسلم لیگ کے قائد بھی وکیل تھے، گجرپورہ میں خاتون سے زیادتی پر ظالموں کو نہیں پکڑا گیا، گجرپورہ واقعہ پر معصومہ کا ساتھ دینے کے بجائے حکومت کہہ رہی ہے خاتون رات کو کیوں باہر نکلی، قوم کی بیٹی اس راستے سے کیوں گئی اس راستے سے کیوں گئی جو افسوس کی بات ہے، پولیس افسر کہتا ہے خاتون کی گاڑی میں پیٹرول کیوں ہوا۔شہبازشریف نے کہا آج ہم سمیت کسی سیاسی جماعت نے اس مسئلے پرپی ٹی آئی کی طرح سیاست نہیں کی ،قوم کو یاد ہے کہ قصور میں قوم کی بچی ذینب کا واقعہ ہوا تو کس طرح اسے سیاست کی نذر کیاگیا ،قصور میں زینب کیس کو اس وقت پی ٹی آئی نے سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کیا ،میں صبح تین بجے قصور گیا، مظلوم بچی کے والد سے ملا اور فراہمی انصاف کا عہد کیا ،ذینب کے مجرم کی گرفتاری اور قانون کے مطابق اسے سزا ہونے تک ہم سوئے نہیں،نوازشریف کی قیادت میں ہم یکسو رہے اور بہترین تفتیش کے ذریعے مجرم کو کیفر کردار تک پہنچایا ،وقت نے ثابت کیا کہ جو گرجتے ہیں وہ برستے نہیں ،آج ظالموں کو گرفتار کرنے کے بجائے کہاجاتا ہے کہ قوم کی بیٹی رات کو کیوں نکلی؟ ۔(ص ۔ م ا)


