عوام کا انصاف کے متعلق عدلیہ پر بہت بڑا انحصار ہے، جسٹس جمال مندوخیل
دالبندین:بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جناب جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہاہے کہ عوام کو بروقت انصاف کی فراہمی کیلئے عدلیہ اپنا کر رہی ہے دوردراز علاقوں میں انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائیگاعوام کا انصاف کے متعلق عدلیہ پر بہت بڑا انحصار ہے اگر عدالتیں بروقت لوگوں کو انصاف فراہم کریں گی تو امن وامان ہوگا ترقی و خوشحالی بھی آئے گی تعلیم صحت بجلی جیسی بنیادی سہولیات کی فراہمی اشد ضروری ہے ہم عوامی ٹیکسوں کی بدولت تنخواہیں اور مراعات لیتے ہیں اس لیے اپنے اندر کے ضمیر کو زندہ رکھنے کیلئے حق اور سچ کا ساتھ دینا چائیے چیف جسٹس بلوچستان ہاہی کورٹ جناب جسٹس جمال خان مندوخیل نے دالبندین میں واقع جوڈیشنل کمپلیکس کا افتتاح کیا اس موقع پر بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس صاحبان۔اعلی سرکاری آفیسران۔سیاسی و قبائلی معتبرین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ قبل ازیں دالبندین پہنچنے پر چیف جسٹس آف بلوچستان ہائی کورٹ کو پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ بعد ازاں چیف جسٹس آف بلوچستان ہائی کورٹ جناب جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ عوام کو بروقت انصاف کی فراہمی کیلئے عدلیہ اپنا کام کررہی ہے انہوں نے کہا کہ دوردراز کے علاقوں میں انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا انہوں نے کہا کہ عوام کا انصاف کے متعلق عدلیہ پر بہت بڑا انحصار ہے اگر عدالتیں بروقت لوگوں کو انصاف فراہم کریں گے تو امن وامان ھوگا اور ترقی و خوشحالی بھی آئے گی انہوں نے کہا کہ دوردراز کے علاقوں کا دورہ کرنے کے بعد انھیں لوگوں کے مسائل کا شدت سے احساس ہونے لگا ہے تعلیم صحت بجلی جیسی بنیادی سہولیات کی فراہمی اشد ضروری ہے امن وامان پر توجہ مرکوز رہنی چاہیے انہوں نے کہا کہ ہم عوامی ٹیکسوں کی بدولت تنخواہیں اور مراعات لیتے ہیں اس لیے اپنے اندر کے ضمیر کو زندہ رکھنے کیلئے حق اور سچ کا ساتھ دینا چائیے آخر ھمیں بھی اللہ تبارک و تعالی کی بارگاہ میں جواب دہ ہونا پڑے گا ناانصافی سے مذید مسائل جنم لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جوڈیشنل کمپلیکس کی تعمیر کا مقصد محض ایک بلڈنگ کھڑا کرنا نہیں بلکہ یہ انصاف کی فراہمی کے لیے لوگوں کے اعتماد کا ادارہ ثابت ھوگا انہوں نے جوڈیشنل کمپلیکس کی لائبریری میں بنیادی سہولیات سمیت کمپلیکس میں بجلی۔ایئرکنڈیشنڈ۔پانی اور دیگر سہولیات فراہم کرنے کا اعلان کردیا افتتاحی تقریب سے بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس جناب عبدالحمید بلوچ ایڈووکیٹ۔چاغی بار کے صدر میر عبدالشکور بادینی ایڈووکیٹ۔عبدالباسط شاہ ایڈووکیٹ اور دیگر نے بھی خطاب کیا تقریب میں جناب جسٹس ھاشم کاکڑ۔جسٹس کامران ملاخیل۔جسٹس عبداللہ بلوچ۔سیکرٹری صحت دوستین جمالدینی۔کمشنر رخشان ڈویژن سعید احمد عمرانی۔سابقہ وزیر حاجی علی محمد نوتیزئی۔ڈی سی چاغی آغا شیر زمان درانی۔ایس پی پولیس چاغی کیپٹن ر زوہیب محسن۔اسسٹنٹ کمشنر جاوید ڈومکی۔گورنمنٹ کنٹریکٹر حاجی عبدالروف ریکی۔ایکسئین بی اینڈ آر فقیر محمد کاکڑ۔ قبائلی رہنما حاجی صاحب خان محمد حسنی۔ملک خدابخش سیاہ پاد۔میر اسفندیار خان یار محمد زئی۔سردار نعیم خان سنجرانی اور دیگر بھی موجود تھے۔


