افغانستان طالبان کے ٹھکانوں پر بمباری06 افراد جاں بحق

کابل :افغان فضائیہ کے شمالی قندوز کے مختلف علاقوں میں طالبان مزاحمت کاروں کے ٹھکانوں پر حملوں میں 40سے زیادہ جنگجو ہلاک ہوگئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزارتِ دفاع نے ٹویٹر پر جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ صوبہ قندوز میں واقع ضلع خان آباد میں فوج کے ٹھکانوں پر حملہ کیا گیا ۔فوج نے فعال دفاعی طریق کار کے مطابق اس کاجواب دیا ۔جوابی حملوں میں دو کمانڈروں سمیت 60 سے زیادہ جنگجو ہلاک ہوگئے ۔ان کا کہنا تھا کہ وہ طالبان کے دعوے سے آگاہ ہے اور شہریوں کی ہلاکتوں کی تحقیقات کرے گی۔افغان پارلیمنٹ کے رکن فاطمہ عزیز کے مطابق فضائی کارروائی کے دوران پہلے حملہ طالبان کے ٹھکانے پر ہوا تاہم دوسرے حملے میں عام شہری ہلاک ہوئے جب کہ افغان محکمہ دفاع کا کہنا تھا کہ فضائی کارروائی میں 60طالبان ہلاک ہوئے تاہم کسی عام شہری کے مارے جانے کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔افغان طالبان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز کے فضائی حملے میں 60عام شہری ہلاک ہوئے تاہم کسی طالبان کے ہلاک ہونے کی تصدیق نہیں کی گئی۔خان آباد کے ایک مقامی اسپتال کے ڈائریکٹر محمد نعیم منگل نے بتایا کہ ان کے پاس تین مہلوکین کی لاشیں اور تین زخمی شہریوں کو لایا گیا ہے۔افغان طیاروں کے اس حملے سے چندے بعد صدر اشرف غنی نے ایک مرتبہ پھرملک بھر میں انسانی بنیاد پر جنگ بندی پر زوردیا تاکہ شہریوں کے جان ومال کا تحفظ کیا جاسکے،تشدد اور دہشت گردی کے واقعات کو روکا جا سکے اور باوقار انداز میں امن قائم کیا جاسکے۔تاہم طالبان نے صدر اشرف غنی کی اس اپیل کا کوئی جواب نہیں دیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں