پی بی 41واشک انتخابی عذرداری، میر مجیب محمدحسنی کی درخواست مسترد

کوئٹہ:سپریم کورٹ میں پی بی اکتالیس واشک کی صوبائی اسمبلی کی نشت پر سابق وزیر مجیب محمد حسنی کا ایم پی اے واشک حاجی میر ذابد علی ریکی کے خلاف دائر کردہ درخواست پر سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے سابق وزیر میر مجیب الرحماں محمد حسنی کا ایم پی اے واشک حاجی میر ذابد علی ریکی کے خلاف درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے دائر کردہ درخواست مسترد کر دی ایم پی اے واشک حاجی میر ذابد علی ریکی کی جانب سے ممتاز قانون دان ایڈوکیٹ کامران مرتضی پیش ہو گئے ایم پی اے واشک حاجی میر ذابد علی ریکی نے اللہ پاک کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا ھیکہ اللہ پاک نے حق کا ساتھ دیا مخالفین کا سپریم کورٹ میں میرے خلاف درخواست کا مسترد ہونا میرے حلقہ انتخاب واشک کے عوام چھوٹے بڑوں بوڑھوں ماوں بہنوں اور دور و نذدیک خیرخواوں کی دعاوں کا نتیجہ ہے جن پر تمام کا مشکور ہوں اللہ پاک نے آج پھر اہل واشک کو سرخرو کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں