دالبندین، ڈاکوئوں نے جیولر کی دکان کو لوٹ لیا

دالبندین:دالبندین میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے دن دیہاڑے جیولرز کی دکان لوٹ لی. ذرائع کے مطابق اتوار کی دوپہر واردات کے دوران ملزمان لاکھوں روپے مالیت کا سونا لے اڑے جبکہ اس دوران مزاحمت پر ملزمان کی تشدد سے جیولر شیر خان شدید زخمی ہوگئے جن کو پرنس فہد اسپتال منتقل کرکے طبی امداد دی گئی. ایس ایچ او دالبندین منیر پانیزئی کے مطابق ملزمان کی تلاش جاری ہے. عینی شاہدین کے مطابق واردات کے دوران ایک پولیس اہلکار بھی قریب ہی موجود تھا جس کی جانب سے کوئی مزاحمت نہیں کی گئی. واقعے کے خلاف تاجروں کی جانب سے دالبندین پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں