خضدار؛ نیشنل پارٹی کے متعدد ارکان مستعفی

نیشنل پارٹی کو خضدار میں بہت بڑا دھچکا ،کھٹان میں نیشنل پارٹی کا مکمل صفایا میر ریحان زہری اپنے متعدد ساتھیوں سیمت نیشنل پارٹی سے مستعفی
میر ریحان زہری کے قیادت میں خضدار کھٹان میں میٹنگ کا انعقاد۔ میر ریحان زہری نے اپنےمتعدد ساتھیوں سمیت نیشنل پارٹی سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کر دیا، تفصیلات کے مطابق مستعفیٰ ہونے والوں میں میر بہرام خان زہری، میر سیف اللہ زہری، میر عمران زہری، میر جبار زہری، میر قادر زہری، میر بلال زہری، میر بابر زہری، علی احمد، رئیس علی نواز، رئیس فضل بلوچ، میر نواز غلامانی، بچل غلامانی، میر ادریس زہری، میر حسن عمرانی، زاہد بلوچ اور سینکڑوں ساتھی شامل ہیں اس موقع پر میر ریحان زہری کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے مخلص دوستوں کے ساتھ ملکر نیشنل پارٹی کو خضدار کھٹان میں منظم کیا۔ میں نے ساتھیوں سے ملکر جدوجہد کرکے الیکشن کے ٹائم خضدار کھٹان سے نیشنل پارٹی کو 300 سے 400 ووٹ دلائے بدلے میں ہمیں مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملا، نیشنل پارٹی ان لوگوں کو ہر چیز سے نوازتا ہے جنکی نیشنل پارٹی میں کارکردگی زیرو پہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں