’اب بالی وڈ جنون کے گانے گا رہا ہے‘

بھارتی میوزک کمپنی ٹی سیریز نے معروف پاکستانی بینڈ ’جنون‘ کے گانے سیونی کا ریمیک کیا جس پر مداحوں نے بھارتی کمپنی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
گزشتہ دنوں بھارتی میوزک کمپنی ٹی سیریز کی جانب سے جنون کے گانے سیونی کے ریمیک کی ویڈیو جاری کی گئی جس پر جنون کے مداحوں نے سخت ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔
سیونی کے بھارتی ورژن کو گلوکار ارجیت سنگھ نے گایا ہے جب کہ گانے میں اس گانے کے اصل گلوکار علی عظمت اور سلمان احمد کو کریڈیٹ دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں