مختلف ملکوں سے اسلحہ کی خریداری کا آپشن موجود ہے،سعودی عرب

ریاض :سعودی وزیر مملکت برائے امور خارجہ عادل الجبیر نے یمن جنگ کی وجہ سے جرمنی کی جانب سے سعودی عرب پر اسلحہ کی برآمد پر پابندی عاید کرنے کی تجویز کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے اورکہاہے کہ سعودی عرب کے پاس کئی دوسرے ممالک سے ہتھیاروں کی خریداری کا آپشن موجود ہے۔جرمن نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے الجبیر نے کہا کہ یمن جنگ کی وجہ سے سعودی عرب کو اسلحہ کی فروخت روکنے کا خیال غیر منطقی ہے۔انہوں نے کہا کہ یمن میں جنگ ایک جائز اور آئینی جنگ ہے جسے ہمیں لڑنے پر مجبور کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب متعدد ممالک سے اسلحہ خرید سکتا ہے اور ایسا ہوتا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں