ملک میں ضرورت کے مطابق اشیائے خورونوش کے ذخائر موجود ہیں، خسرو بختیار

اسلام آباد: حکومت نے معیشت کے مختلف شعبہ جات کو کورونا وائرس کے اثرات سے محفوظ رکھنے کے لیے تیار کردہ ریسکیو پیکج کا تخمینہ 11 کھرب 60 ارب روپے یعنی ملک کی مجموعی ملکی پیداوار کا 2.7 فیصد لگایا ہے۔ رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر برائے قومی تحفظ خوراک خسرو بختیار نے کہا ہے کہ ملک میں تمام اشیائے خورو نوش کا اطمینان بخش ذخیرہ موجود ہے۔مذکورہ پیکج کا اعلان متوقع طور پر وزیراعظم آج (منگل کے روز) کریں گے، جس میں برآمدات، تحظ خوراک، سماجی تحفظ کے نیٹ ورک، مالیاتی مارکیٹ، چھوٹے اور متوسط کاروباروں، ادویات اور ان سے متعلق اشیا، بجلی، گیس اور پیٹرولیم کی مصنوعات شامل ہیں۔
ایک سینئر عہدیدار نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ریلیف پیکج میں 2 کھرب روپے برآمد کنندگان اور 2 کھرب یومیہ اجرت کے ملازمین، ایک کھرب روپے چھوٹے کاروبار، گندم کی خریداری کی صورت میں 2 کھرب 80 ارب روپے کسانوں کے لیے مختص کیے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں