چینی کمپنیاں سی پیک تعاون کے حوالے سے نیے مرحلے پر پرعزم ہیں، چینی سفارتخانہ
اسلام آباد :پاکستان میں چینی سفارتخانے نے کہا ہے کہ چینی کمپنیاں سی پیک تعاون کے حوالے سے نیے مرحلے پر پرعزم ہیں۔پاکستان میں چینی سفارتخانے نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ چینی سفارتخانہ اسد عمر اور عاصم باجوہ کی سی پیک منصوبوں کے نمائندوں سے ملاقات کو سراہتا ہے،اسد عمر اور عاصم باجوہ نے سی پیک منصوبوں کے نمائندوں سے ملاقات میں آگے بڑھنے کے راستوں پر تبادلہ خیال کیا۔ چینی سفارتخانہ نے کہا کہ چینی کمپنیاں سی پیک تعاون کے حوالے سے نیے مرحلے پر پرعزم ہیں یہ سی پیک تعاون کا نیا مرحلہ دونوں حکومتوں کی رہنمائی میں جاری ہے۔واضح رہے کہ وفاقی وزیرپلاننگ اسد عمر اور چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم باجوہ نے سی پیک منصوبوں پر کام کرنے والی کمپنیوں کے نمائندگان سے ملاقات کی اور سی پیک منصوبوں پر کام کی پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے تمام منصوبے جلد مکمل کرنے کا عزم کیا تھا


