جی سی یونیورسٹی سے جنسی ہراسگی کا ایک اور کیس سامنے آگیا
لاہور: جی سی یونیورسٹی سے جنسی ہراسگی کا ایک اور کیس سامنے آگیا، طالبات کی جانب سے شعبہ ہسٹری کے استاد کیخلاف ملنے والی شکایت پر وی سی اصغر زیدی نے ٹیچر کو معطل کر کے انکوائری شروع کر دی۔گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں جنسی ہراسگی کا ایک اور کیس سامنے آگیا ہے۔ یونیورسٹی طالبات نے شعبہ ہسٹری کے استاد سعید بٹ کیخلاف وائس چانسلر اصغر زیدی کو درخواست جمع کرادی جس پر وائس چانسلر اصغر زیدی نے ٹیچر سعید بٹ کو معطل کر کے انکوائری شروع کر دی ہے۔ ٹیچر سعید بٹ کیخلاف یونیورسٹی انتظامیہ کو پہلے بھی شکایات موصل ہو چکی ہیں۔سعید بٹ کیخلاف انکوائری رپورٹ دو روز میں اینٹی ہریسمنٹ کمیٹی کے سامنے پیش کی جائے گی۔ وائس چانسلر اصغر زیدی کے مطابق یونیورسٹی میں ایسا واقعہ کسی طور پر قابل برداشت نہیں، طلبا کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے۔ طالبات میں شعور اجاگر کررہے ہیں کہ ایسے واقعات پر وہ خاموش نہ رہیں۔یاد رہے اس سے قبل بھی جی سی یونیورسٹی میں ہراسگی کا کیس سامنے آیا تھا۔


