پیپلزپارٹی نے اداروں کی نجکاری کے خلاف مزاحمت کا اعلان کر دیا
اسلام آباد:پیپلزپارٹی نے اداروں کی نجکاری کے خلاف مزاحمت کا اعلان کر دیا۔ نفیسہ شاہ کا کہنا ہے کہ اسٹیل ملز اور پی آئی اے پر عمران خان کی اے ٹی ایم مشینوں کی نظر ہے۔پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کی سیکریٹری اطلاعات نفیسہ شاہ نے ایک بیان میں کہا کہ پی آئی اے اور اسٹیل ملز کی نجکاری حکومت کا بہت بڑا ڈاکہ ہو گا۔ دونوں اداروں کی نجکاری سے قبل برطرفیوں کا آغاز کیا گیا ہے۔ اداروں کی نجکاری کی آڑ میں ان پر قبضہ کیا جا رہا ہے۔ اسٹیل ملز اور پی آئی اے کے کھربوں روپے کے اثاثے ہیں جن پرعمران خان کی اے ٹی ایم مشینوں کی نظر ہے پیپلز پارٹی ملک کے عظیم اثاثے نیلام ہونے نہیں دے گی۔
Load/Hide Comments


