اشتعال انگیز تقریر کیس: ایم کیوایم کے 7 رہنماؤں پر ترمیمی فرد جرم عائد

کراچی :بانی ایم کیوایم کی اشتعال انگیز تقریرکے مقدمات میں انسداد دہشت گردی عدالت نے ایم کیوایم کے سات رہنماوں پر ترمیمی فرد جرم عائد کردی۔کیس میں ایم کیوایم رہنما وسیم اختر، خواجہ اظہار، روف صدیقی، ریحان ہاشمی،سلمان مجاہد بلوچ،فاروق ستار اور دیگر پر ترمیمی فرد جرم عائد کی گئی ہے۔ ملزموں نے صحت جرم سے انکار کیا۔ایم کیوایم رہنما مجاہد بلوچ کی جانب سے عدالت میں سرنڈر کرنے پر ملزمان پر فردجرم کی گئی ہے۔عدالت نے ملزمان کے خلاف بارہ جنوری کو گواہ طلب کرلیے۔ بانی ایم کیوایم کی اشتعال انگیز تقریر کے حوالے سے 21 مقدمات زیر سماعت ہیں۔ایم کیوایم رہنماں کے خلاف 2016 میں مقدمات درج کیے گئے تھے۔b-44

اپنا تبصرہ بھیجیں