بحیرہ احمر میں ایک کارگو بحری جہاز باردوی سرنگ سے ٹکرا گیا

ریاض:بحیرہ احمر میں ایک کارگو بحری جہاز حوثی باغیوں کی سمندر میں بچھائی گئی ایک باردوی سرنگ سے ٹکرا گیا۔عرب ٹی وی کے مطابق سعودی قیادت میں عرب عسکری اتحاد کے حوالے سے سعودی سرکاری ٹی وی نے اس واقعے کی اطلاع دی، تاہم کسی قسم کی دیگر تفصیلات مہیا نہیں کیں۔ خطے میں سمندری تجارتی امور پر نگاہ رکھنے والی برطانوی میرین ٹریڈ آپریشنز کی جانب سے ایسے کسی واقعے کی آگہی سے انکار کیا گیا ہے۔ رواں ہفتے سعودی قیادت میں عرب عسکری اتحاد کی جانب سے دعوی کیا گیا تھا کہ اس نے بحیرہ احمر میں 171 باردوی سرنگیں تباہ کی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں