موٹروے پر پولیس اہلکار نے مریم نواز کے ساتھ سیلفی لی

سکھر(انتخاب نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا لاہور سے سکھر کے لیے روانگی کے بعد مختلف جگہ پر کارکنان نے بھرپور استقبال کیا، جبکہ موٹروے پر پولیس اہلکار نے مریم نواز کے ساتھ سیلفی بھی لی۔لاہور سے سکھر کی مسافت میں مختلف شہروں میں مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے مریم نواز کا استقبال کیا۔ مریم نواز جب شرقپور انٹرچینج ٹول پلازہ پہنچیں تو موٹروے پولیس اہلکار نے مریم نواز کے ساتھ سیلفی بھی بنائی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں