وزیراعظم اپنی انا ختم کریں اور ہزارہ کمیونٹی کے آنسو پوچھیں،مرتضیٰ وہاب
کراچی :ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اپنی انا کو ختم کریں اورکوئٹہ جاکر ہزارہ کمیونٹی کے آنسو پوچھیں۔
سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کے لیے کام کرتی ہے، برساتی مینڈکوں سے خبردار رہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے نوکریاں دینے کا کہا تھا یہ اپنے وعدے وفا نہیں کرتے، اسلام آباد میں نوجوان کو مار دیا گیا کوئی حکومتی رٹ نہیں ہے۔
ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان مدینے کی ریاست کی بات کرتے ہیں تو کوئٹہ جائیں اور اُن کے دکھ میں شریک ہوں۔
اُن کا مزید کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کا دہرا معیار ہے، سال2013 میں جب واقعہ ہوا تھا تو راجہ پرویز اشرف کوئٹہ پہنچے تھے۔
Load/Hide Comments


