واٹس ایپ پالیسی میں تبدیلی موخر؛ فواد چوہدری نے فیصلہ درست قراردیدیا

اسلام آباد:وفاقی وزیر فواد چوہدری نے واٹس ایپ کی جانب سے پالیسی میں توسیع کے فیصلے کو درست قرار دیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کی ذیلی کمپنی ”واٹس ایپ“ نے اپنی نئی پالیسی میں تبدیلی سے متعلق فیصلہ موخر کردیا تھا، واٹس ایپ نے صارفین کی جانب سے شدید تنقید سامنے آنے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کے ساتھ ڈیٹا شیئر کرنے سے متعلق پالیسی میں تبدیلی کی ڈیڈ لائن آگے بڑھائی تھی۔ دنیا بھر سے صارفین کی بڑی تعداد واٹس ایپ چھوڑ کر سگنل اور ٹیلی گرام پر منتقل ہونا شروع ہوگئی تھی

اپنا تبصرہ بھیجیں