ایس پی اسلام آباد چوہدری یحیٰ ورک انتقال کر گئے
فیملی ذرائع کےمطابق ایس پی اسلام آباد پولیس چوہدری یحیٰ ورک کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے اور ان کی عمر 52 برس تھی۔
یحیٰ ورک سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری توکل ورک مرحوم کے بیٹے اور ایم این اے شاہ نواز رانجھا کے بہنوئی تھے۔
مرحوم نے پسماندگان میں ایک بیٹا اور 2 بیٹیاں چھوڑی ہیں۔
چوہدری یحیٰ ورک کی نماز جنازہ جمعے کو تین بجے سہ پہر بجے ننکانہ صاحب روڈ پر ان کے آبائی گاؤں چاندی کوٹ میں ادا کی جائےگی۔
آئی جی اسلام آباد پولیس اور دیگر پولیس افسران نے ایس پی اسلام آباد چوہدری یحیٰ ورک کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
Load/Hide Comments


