سوئٹزرلینڈ میں برقعے پر پابندی کی حمایت
برن:سوئٹزرلینڈ میں ووٹرز سے کرائے گئے ایک پول سے معلوم ہوا ہے کہ ووٹرز کی اکثریت وہاں برقعہ پہننے پر پابندی کے حق میں ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس حوالے سے 15 ہزار اہل ووٹرز سے دریافت کیا گیا کہ آیا وہ برقعہ پہننے پر پابندی یا برقعہ بین کے حق میں ووٹ دیں گے یا اس کے خلاف۔ اعداد وشمار کے مطابق ان میں سے 63 فیصد نے برقعہ بین کے حق میں ووٹ دیا۔ سوئٹزرلینڈ میں سات مارچ کو ووٹنگ ہو رہی ہے جس میں کئی ایک دیگر معاملات کے علاوہ برقعہ بین پر بھی لوگوں کی رائے لی جائے گی۔
Load/Hide Comments


