کاجا کالاس ایسٹونیا کی پہلی خاتون وزیر اعظم مقرر
تالین:کاجا کالاس ایسٹونیا کی پہلی خاتون وزیر اعظم بننے جارہی ہیں۔ ملک کی دو بڑی سیاسی جماعتوں کے مابین نئے حکمراں اتحاد کی تشکیل کا معاہدہ طے پاجانے کے بعد نئی حکومت کے قیام راستہ صاف ہوگیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق بالٹک ملک ایسٹونیا میں لبرل ریفارم پارٹی اور سینٹر پارٹی کے درمیان ایک نئے حکمراں اتحاد کی تشکیل پر اتفاق رائے ہوجانے کے بعد کاجا کالاس ملک کی پہلی خاتون وزیر اعظم کی حیثیت سے عہدہ سنبھالیں گی۔
Load/Hide Comments


