فیشن آئیکون سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی کشمیری شال اوڑھے تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی
ریاض :فیشن اور اسٹائل کے لیے مشہور سعودی عرب کے ولی عہد شہزادے محمد بن سلمان کی کشمیری شال اوڑھے تصاویر نے سوشل سائٹس پر دھوم مچا دی ہے۔ سماجی رابطہ گاہوں پر اس وقت ہلچل مچی جب کشمیری شاہ توس شال اوڑھے ہوئے سعودی عرب کے ولی عہد شہزادے محمد بن سلمان نے بورڈ میٹنگ میں شرکت کی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کی بورڈ میٹنگ کی صدارت کے دوران روایتی رومال کشمیری شاہ توس شال اوڑھے ہوئے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے شرکت کی۔
Load/Hide Comments


