کراچی میں نشے میں دھت اسسٹنٹ کمشنر گرفتار
کراچی: اسسٹنٹ کمشنر احسن انیس کو ملازم سمیت نشے کی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ کراچی کے مصروف ترین علاقے صدر ریگل چوک سے بورڈ آف ریوینیو کے اسسٹنٹ کمشنر کو ملازم سمیت نشے کی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر احسن انیس کو اہلکاروں نے چیکنگ کے لئے روکا تو وہ نشے میں تھے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ اسسٹنٹ کمشنر نے نشے کی حالت میں اہلکاروں سے بدتمیزی کی، جب کہ ان کے پاس جو گاڑی تھی وہ پرائیویٹ ہے، لیکن اس پر سرکاری نمبر پلیٹ لگائی ہوئی ہے، ان کے خلاف غلط نمبر پلیٹ لگانے کا مقدمہ پریڈی تھانے میں درج کرلیا گیا ہے، جب کہ احسن انیس اور ان کے ملازم ساحل کا میڈیکل ٹیسٹ کرالیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments


