لاہور میں زیر تعمیر مسجد کا گنبد گرنے سے 3 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

لاہور کے علاقے مناواں میں زیر تعمیر مسجد کا گنبد گرنے سے 3 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ گنبد گرنے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ گنبد گرنے سے اب تک 3 افراد جاں بحق اور 9 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
ریسکیو حکام کا بتانا ہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت ناظم، شفیق اور ریاض کے ناموں سے ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں