اسلام آباد ہائیکورٹ: فیصل واوڈا نااہلی کیس جلد سماعت کیلیےمقررکرنےکی درخواست دائر

اسلام آباد ہائی کورٹ میں وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا کا نااہلی کیس جلد سماعت کے لیے مقررکرنے کی درخواست دائر کردی گئی۔
درخواست گزار نے بیرسٹر جہانگیر جدون کے ذریعے نااہلی کیس کی جلد سماعت کی درخواست دائرکی ہے۔
فیصل واوڈا نااہلی کیس: آپ بند گلی میں جارہے ہیں، عدالت کا واوڈا کے وکیل سے مکالمہ
درخواست میں کہا گیا ہےکہ دہری شہریت چھپانے پر فیصل واوڈا کی نا اہلی درخواست عدالت میں زیر سماعت ہے، 8 فروری کو کیس مقرر تھا لیکن بینچ کی عدم دستیابی پر کازلسٹ منسوخ کردی گئی۔
درخواست گزار کا کہنا ہےکہ عدالت نے فیصل واوڈا کو جواب داخل کرانےکے لیے آخری مہلت دے رکھی ہے لیکن آخری مہلت کے باوجود فیصل واوڈا کی جانب سے تاحال جواب داخل نہیں کرایا جاسکا۔
درخواست میں کہا گیا ہےکہ فیصل واوڈا جان بوجھ کر کیس میں تاخیرکرنا چاہتے ہیں، ان کی نااہلی سے متعلق درخواست کو جلد سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں