ایران کا 300کلومیٹر تک مار کرنے والے اسمارٹ میزائل کا تجربہ

تہران: ایران نے 300کلومیٹر تک مار کرنے والے درمیانی حد کے اسمارٹ میزائل کا تجربہ کیا ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق میزائل تجربیکا اعلان ایرانی گراؤنڈ فورس کمانڈر بریگیڈیئر جنرل کیو مرث حیدری نے کیا۔ایرانی گراؤنڈ فورس کمانڈر بریگیڈیئر جنرل کیو مرث حیدری کا کہنا تھاکہ اسمارٹ میزائل ایران کے دفاع کیلیے تیار کیا گیا ہے۔ایرانی کمانڈر کے مطابق ایران اپنے ہتھیار اسمارٹ، آٹومیٹک کنٹرول اور سرجیکل بنانیکی کوشش کر رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں