کرخ انٹر کالج کی نئی عمارت کی تعمیر میں ناقص مٹیریل کا استعمال، دیواریں اکھڑنے لگیں

کوئٹہ (پ ر) نیشنل پارٹی کرخ کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کہ انٹرکالج کرخ کی نئی عمارت جو کہ گزشتہ حکومت میں منظور ہوئی تھی اس کا تعمیراتی کام جاری ہے لیکن عمارت میں انتہائی ناقص مٹیریل استعمال ہورہا ہے ٹھیکیدار انجینئر کی ملی بھگت سے کرخ کا تعلیمی ادارہ کرپشن کی نظر ہونے لگا ہے۔ ترجمان نے مزید کہا ہے کہ کرخ کے عوام نے اس وقت کرپشن کے خدشے کا اظہار کیا تھا جب عمارت کو کرخ شہر میں تعمیر کرنے کے بجائے آبادی سے دور ویرانے میں تعمیر کرنے کا کہا گیا تھا، حالانکہ ہونا یہ چاہیے تھا کہ ادارے کو آبادی سے نزدیک تعمیر کیا جاتا تاکہ طلباءباآسانی کالج پہنچ سکتے لیکن اس کے برعکس ادارے کی تعمیر ایسی جگہ پر شروع کی گئی جو آبادی سے 15 سے 20 کلو میٹر دور ہے، آنے جانے کے لیے طلباءکو کافی دشواری پیش آئیگی لیکن کچھ عناصر اپنی جیب بھرنے کے خاطر دور ویرانے میں عمارت کو تعمیر کرنے پر بضد رہے اب جب کہ تعمیری کام شروع ہوچکا ہے بدقسمتی سے تعمیر میں انتہائی ناقص مٹیریل استعمال ہونے کی وجہ سے طلباءکی زندگی داﺅ پر لگ چکی ہے۔ ترجمان نے مزید کہا ہے کہ نیشنل پارٹی اپنے تعلیمی ادارے کو ایسے کرپٹ عناصر کے رحم کرم پر نہیں چھوڑ سکتی، ہم اس نسل کش اقدام پر چپ ہوکر اپنی نئی نسل کی تعلیم کو برباد ہوتے نہیں دیکھ سکتے، حکام بالا جلد از جلد عمارت کی ناقص تعمیر پر نوٹس لیکر ذمے داروں کیخلاف کارروائی عمل میں لائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں