لاکھوں افغان باشندے غذائی قلت میں مبتلا ، 80فیصد خواتین نے صحافت چھوڑی، رپورٹ

کابل(این این آئی)ایمنسٹی انٹرنیشنل رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ افغانستان میں مختلف شعبہ ہائے زندگی زبوں حالی کاشکار ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یو این رپورٹ میں بتایاگیاکہ افغانستان میں امداد کے مستحق افراد میں تقریبا 11 فیصد اضافہ ہوا ہے، جبکہ افغانستان میں امداد کے مستحق افراد کی تعداد تقریبا 29 ملین ہے۔رپورٹ کے مطابق افغانستا ن میں 2022میں امداد کے مستحق افراد کی تعداد 18.4 ملین تھی، وسائل کی کمی کے باعث لاکھوں افغان باشندے غذائی قلت اور بیماریوں میں مبتلا ہیں۔ 2021-23کے درمیان 64 صحافیوں کو افغانستان حکومت نے حراست میں لیا۔رپورٹ کے مطابق پابندیوں کے باعث 80فیصد سے زائد افغان خواتین صحافت چھوڑنے پر مجبور ہوئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں