این اے 207 پر آصفہ بھٹو زرداری کی بلا مقابلہ کامیابی کیخلاف درخواست مسترد

کراچی (انتخاب نیوز) سندھ ہائیکورٹ نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے207 کے ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی کی رہنما آصفہ بھٹو زرداری کے خلاف الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردیا۔ تحریک انصاف کے امیدوار اور درخواست گزار غلام مصطفی رند نے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے اور آصفہ بھٹو کی این اے 207 سے بلامقابلہ کامیابی کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی تھی۔ درخواست میں صوبائی و ریجنل الیکشن کمشنر بے نظیر آباد، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نوابشاہ اور پیپلز پارٹی کی امیدوار آصفہ بھٹو کو فریق بنایا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں