سعودی عرب دورے کا دوسرہ روز، شہباز شریف کی عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس میں شرکت متوقع

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم شہباز شریف کا دورہ سعودی عرب کا دوسرہ روز، ذرائع کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف عالمی اقتصادی فورم کے آج سے شروع ہونے والے خصوصی اجلاس میں شرکت کریں گے جہاں وزیر اعظم عالمی صحت کے ایجنڈے کے حوالے سے ایک سیشن میں اظہارِ خیال کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی اقتصادی فورم کی سائیڈ لائینز پر آج وزیراعظم کی کویت کے امیر عزت مآب مشال آل احمد آل جبر سے ملاقات ہو گی جبکہ سعودی وزراءبرائے خزانہ ، صنعت ، سرمایہ کاری سے ملاقاتوں کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔علاوہ ازیں وزیراعظم کی بل اینڈ میلینڈا گیٹس فاو¿نڈیشن کے کو چیئرمین، عالمی مالیاتی فنڈ کی منیجمنٹ ڈائریکٹر اور صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں