اوستہ محمد کے شہریوں نے امن کی خرابی میں پولیس کو ملوث قرار دیدیا

اوستا محمد(یو این اے)امن امان کی خرابی پولیس کو ناکام کرنے کے لیے پولیس ہی ملوث ہے۔تاکہ موجودہ ڈی ایس پی کو نکال کر وہ آنا چاہتے ہیں لیکن انہیں شہری یا پر امن علاقائی عوام برداشت نہیں کریں گے ۔عوامی حلقے تفصیلات کے مطابق اوستا محمد کے عوامی حلقوں نے کہا کہ اوستا محمد شہر کے حالات خراب کروانے میں پولیس ہی ملوث ہے ۔ ایک مکار پولیس آفیسر نے اپنے دور میں مبینہ طور پر شہر میں یا دیہی علاقوں ڈکیتاں بھی کرواتے تھے اور انہیں بھنگ پر واپس بھی کرواتے اور ڈاکووں کے دعوتیں بھی کھاتے اب وہ پھر حالات خراب کروانے میں وہی ڈاکووں سے ملے ہوئے ہیں تاکہ وہ اوستا محمد سرکل میں ڈی ایس پی لگنا چاہتے ہیں لیکن عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا کہ اس چور آفیسر کو دوبارہ لگایا گیا تو ہم احتجاج کریں گے انہیں آفیسر کو سابق ڈی آئی جی نے سزائیں دیکر نکالا پھر اسے آئی جی نے سزا دیا وہی آفیسر لگا ہوا ہے جہاں بھی لگے لیکن اسے اوستا محمد میں ہم قبول نہیں کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں