صحبت پور میں بچے خسرے کے شکار، فری میڈیکل کیمپ جلد قائم کریں، عوامی حلقے

صحبت پور (یو این اے)صحبت پور ضلع خسرے کی زد میں آ گیا۔ بچے خسرہ کا شکار ہونے لگے، عوام نے محکمہ صحت فری کیمپ قائم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ضلع بھر صحبت پور جس میں پہنور سنہڑی، مانجھی پور، تحصیل حیردین، اور تحصیل فرید آباد کے علاقے سے 1سے پانچ سال کے بچوں میں خسرے کی بیماری عام ہو گئی ۔ صحبت پور کے سیاسی و سماجی حلقوں نے محکمہ صحت سے اپیل کی ہے کہ صحبت پورمیں فری میڈیکل کیمپ قائم کیا جائے اور خسرہ کے خاتمے کیلئے مہم شروع کی جائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں