امریکا نے پاکستان کی 13 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز قرض واپسی موخر کردی

اسلام آباد (انتخاب نیوز) امریکا نے پاکستان پر واجب الادا 13 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز قرض واپسی مو¿خر کردی۔ امریکی سفارتخانے کے مطابق امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے پاک امریکا معاہدے پر دستخط کردیے ہیں۔ سفارتخانے کا کہنا ہے کہ امریکا نے پاکستان کے ذمے 13 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز قرض واپسی مو¿خر کردی اور یہ معاہدہ جی 20 قرض مو¿خر اقدام کے تحت کیا گیا ہے۔ امریکی سفارتخانے کے مطابق ہماری ترجیح پاکستان میں اہم وسائل کو نئی سمت دینا ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے امریکی ہم منصب سے واشنگٹن میں ملاقات کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں