کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کا سلسلہ جاری

کوئٹہ(این این آئی) کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کا سلسلہ جاری ، محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کو کو ئٹہ، نو شکی، پشین، ہرنائی، ژوب، بارکھان، مستونگ، لورالائی، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، زیارت، شیرانی، موسیٰ خیل، کیچ اور آواران میں آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری رہا ۔اس دوران بارکھان میں 12، ژوب میں 10، قلات میں 02 اور کوئٹہ میں 2ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے روز صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا تا ہم شام اور رات میں کوئٹہ، ژوب، شیرانی اور موسیٰ خیل میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں