گنداواہ، گھر میں بندوق صاف کرتے ہوئے اچانک گولی چل جانے سے نوجوان زخمی
گنداواہ (نامہ نگار) تحصیل گنداواہ کے نواحی گاﺅں اخوندانی میں نوجوان غلام حیدر ولد دائم خان گھر میں بندوق صاف کرتے ہوئے اچانک گولی چل جانے کے باعث شدید زخمی ہوگیا۔ زخمی کو فوری طور پر تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال گنداواہ او ٹی وارڈ منتقل کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق زخموں کی نوعیت سنگین ہونے کے باعث ابتدائی علاج کے بعد نوجوان کو مزید علاج کیلئے لاڑکانہ ریفر کردیا گیا۔
Load/Hide Comments


