سوراب کے امیدوار کیسکو انٹرویوز سے محروم، کرایہ خرچ کرکے بیوٹمز پہنچے مگر انٹرویو نہ دے سکے
سوراب (نمائندہ انتخاب) کیسکو کی مختلف آسامیوں پر بھرتیوں کے سلسلے میں آج بیوٹمز یونیورسٹی کوئٹہ میں ہزاروں امیدوار انٹرویو کے لیے پہنچے، تاہم ضلع سوراب کے امیدواروں کو مبینہ طور پر اس وقت مایوسی کا سامنا کرنا پڑا جب وہ طویل سفر اور کرایہ خرچ کرکے انٹرویو کے لیے پہنچے تو انہیں بتایا گیا کہ متعلقہ افسران وقت سے پہلے ہی روانہ ہوچکے ہیں۔ اس صورتحال کے باعث سوراب کے امیدوار انٹرویو دیے بغیر واپس لوٹنے پر مجبور ہوگئے۔ متاثرہ امیدواروں نے کیسکو کے اعلیٰ حکام سے واقعے کا نوٹس لینے اور سوراب کے تمام امیدواروں کے انٹرویوز کے لیے دوبارہ موقع فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بے روزگار نوجوانوں کے وقت اور اخراجات کا خیال رکھتے ہوئے تمام اضلاع کے امیدواروں کو یکساں مواقع فراہم کیے جائیں۔
Load/Hide Comments


