پاکستان کے اہم معدنیات کے شعبے میں تعاون ٹرمپ انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، امریکا

ویب ڈیسک : امریکا نے کہا ہے کہ پاکستان کے معدنیات کے شعبے میں تعاون ٹرمپ انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم کے موقع پر امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر نے مختلف ملاقاتوں اور سرگرمیوں کے دوران کہا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ مل کر اہم معدنیات کے شعبے میں موجود مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے تیار ہے، جس سے دونوں ممالک ترقی اور خوشحالی حاصل کر سکتے ہیں۔امریکی سفارتخانے کے ترجمان کین ہیرلسن کے مطابق پاکستان کے معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کے لیے تیار امریکی کمپنیاں کان کنی، پراسیسنگ اور ریفائننگ کے شعبوں میں عالمی معیار کی مہارت فراہم کریں گی۔ امریکی سرمایہ کاری سے پاکستانی شہریوں کے لیے روزگار اور تربیت کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ترجمان کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ اہم معدنیات کے شعبے میں تعاون کو خصوصی اہمیت دے رہی ہے اور یہ شعبہ اس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں