نوشکی، کیشنگی کے مقام پرافغان مہاجرین کی گاڑی پر فائرنگ، 3 افراد جاں بحق، 3زخمی
نوشکی(آن لائن) آر سی ڈی شاہراہ کیشنگی کے مقام پر مہاجرین کو لے جانے والی ایک گاڑی پر مبینہ فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم 3 افراد کے ہلاک اور 3 کے زخمی ہونے جن کو ٹیچنگ ہسپتال نوشکی منتقل کردیا گیا یاد رہے کوئٹہ تفتان آر سی ڈی شاہراہ پر افغانستان سے تعلق رکھنے والے اکثر لوگ غیر قانونی سفر کرتے ہوئے پکڑے جاتے ہیں جن میں کمسن بچے خواتین اور عمر رسیدہ لوگ بھی شامل ہیں اکثر رات کے اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر انسانی سمگلر ان مہاجرین کو سفر کرواتے ہیں جس سے ان کی جان شدید خطرات سے دوچار رہتے ہیں۔
Load/Hide Comments


