وڈھ کے علاقے میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق
خضدار(این این آئی) وڈھ کے علاقے میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ۔ پولیس کے مطابق بدھ کو وڈھ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے وڈھ مہاندر کے رہائشی نوجوان زید احمد ولد حاجی عبدالوہاب لہڑی جاں بحق ہوگیا ۔ واقعہ کے بعد پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاءکے حوالے کردی گئی ۔
Load/Hide Comments


