جامعہ تربت کے چوتھے کانووکیشن 2027 کیلئے رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں 4 دسمبر تک توسیع
تربت ( آئی این پی) جامعہ تربت نے چوتھے کانووکیشن 2027 کے لیے رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں 4 دسمبر 2026 تک توسیع کر دی ہے۔کنٹرولر امتحانات کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق سال 2025 میں ڈگری مکمل کرنے والے بی ایس اور ایم ایسایم فل کے فارغ التحصیل طلبہ رجسٹریشن کرانے کے اہل ہیں۔ علاوہ ازیں، یکم جنوری 2025 سے 13 اکتوبر 2026 کے دوران ڈگری مکمل کرنے والے تمام ایم ایس اور ایم فل اسکالرز بھی کانووکیشن میں شرکت کرنے کے لئے شرکت کراسکتے ہیں۔ اعلامیہ کے مطابق رجسٹریشن فیس 3٬500 روپے مقرر کی گئی ہے، جو بینک چالان یا بینک ڈرافٹ کے ذریعے بنام ڈائریکٹر فائنانس، نیشنل بینک آف پاکستان، یونیورسٹی برانچ کے اکاو¿نٹ نمبر 2257003139765868، میں جمع کرائے جا سکتے ہیں۔ درخواست فارم مطلوبہ ڈاکومنٹس کی چیک لسٹ کے ساتھ مین کیمپس میں کنٹرولر امتحانات اور سٹی کیمپس کی فیکلٹی آف لا سے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹ https:uotedupkdownloadsuot-convocation-form-2027 سے ڈاو¿ن لوڈ کرنے کے علاوہ آن لائن پورٹل https:formsgleRm15VgSn9YykY5i96 پر بھی جمع کیے جا سکتے ہیں۔ مزید معلومات یا رہنمائی کے لیے امیدوار کنٹرولر امتحانات کے دفتر یا ٹیلیفون نمبرز 0852-400508 اور 0852-400510 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔


