بلوچستان اور سلطنتِ عمان کے درمیان گہرے انسانی اور سماجی روابط قائم ہیں، پھلین بلوچ
ایم این اے پھلین بلوچ کا کہنا ہے کہ سلطنتِ عمان کے قومی دن کی مناسبت سے منعقدہ پروقار تقریب میں پاکستان-عمان پارلیمانی فرینڈشپ گروپ کے کنوینر کی حیثیت سے شرکت میرے لیے باعثِ مسرت و اعزاز رہی۔اس موقع پر سلطنتِ عمان کے سفیر عزت مآب فہد بن سلیمان بن خلف الخروصی سے ملاقات کی اور انہیں قومی دن کی دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے سلطنتِ عمان کی قیادت اور برادر عوام کے لیے نیک تمناو¿ں کا اظہار کیا۔دونوں ممالک کے عوام کے درمیان تاریخی، برادرانہ اور ثقافتی تعلقات کی ایک مضبوط روایت موجود ہے۔ بالخصوص بلوچستان اور سلطنتِ عمان کے درمیان گہرے انسانی اور سماجی روابط قائم ہیں۔ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ہزاروں بلوچ خاندان سلطنتِ عمان میں آباد ہیں، جہاں وہ اپنی محنت، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور خدمات کے ذریعے معاشرے کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ عمان میں ان بلوچ خاندانوں کی صلاحیتوں، خدمات اور محنت کو قدر و احترام کی نگاہ سے دیکھا جانا ہمارے لیے باعثِ مسرت ہے۔پاکستان-عمان پارلیمانی فرینڈشپ گروپ کے پلیٹ فارم سے ہماری کوشش ہے کہ پارلیمانی روابط کو مزید مستحکم کیا جائے اور باہمی تعاون، تجارت، ثقافت اور عوامی سطح پر تعلقات کے فروغ کے لیے مو¿ثر کردار ادا کیا جائے۔


