بلوچستان، جے یو آئی کے مظاہرے، صوبائی امیر اوراپوزیشن لیڈر سمیت 5 رہنما کوئٹہ میں نظر بند

کوئٹہ(این این آئی) جمعیت علماءاسلام کے صوبائی امیر سینیٹر مولانا عبدالواسع، بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میر یونس عزیز زہری، پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کے چیئر مین اصغر علی ترین سمیت 5رہنماﺅں کو کوئٹہ میں نظر بند کردیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ بلوچستان نے مینٹیننس آف پبلک آرڈر کے قانون کے تحت جمعیت علما ءاسلام کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع، بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میر یونس عزیز زہری، پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کے چیئر مین اصغر علی ترین ،اراکین بلوچستان اسمبلی فضل قادر مندوخیل، سید ظفر آغا کو گزشتہ شب مولانا عبدالواسع کی رہائشگاہ پر نظر بند کردیا ہے ۔ جمعہ کو سپرٹینڈیٹ ڈسٹر کٹ جیل کوئٹہ نے سروے 144میں واقعہ مولانا عبدالواسع کی رہائشگاہ سب جیل قراردے دیکر جیل کا عملہ تعینات کردیا گیا ہے جبکہ مولانا عبدالواسع کی رہائشگاہ کے اطراف میں پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی اور کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو ان کی رہائشگاہ کی جانب جانے کی اجازت نہیں دی گئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے