ڈھاڈر، شاہراہ پر نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے دو قبائلی شخصیات اغوا، فائرنگ سے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سبی شدید زخمی ہوگئے، پولیس

ڈیرہ مراد جمالی ( این این آئی ) سبی ڈھاڈر کمبڑی پل قومی شاہراہ پر مسلح افراد نے دوران ناکہ بندی دو مقامی قبائلی شخصیات کو اغواءکرکے اپنے ساتھ لے گیے واقعے کے بعد پولیس اور سیکورٹی فورسز کا علاقے میں سرچ اپرشن جاری مغویاں کی بازیابی کیلئے کوشش جاری پولیس کے مطابق ڈھاڈر صدر پولیس تھانے کی حدود سبی ناڑی بینک کے قریب کمبڑی پل کے مقام قومی شاہراہ پر گزشتہ شب نا معلوم مسلح افراد کی ناکہ بندی کے دوران مقامی دو قبائلی شخصیات وڈیرہ علی احمد رند اور میر اسلم جتوئی کو مبینہ طور پر نا معلوم مسلح افراد نے ان کواغواءکرکے اپنے ساتھ لے گیے واقعے کی اطلاع پر مقامی پولیس اور سکیورٹی فورسز جاے وقوع پر پہنچ گئے اور علاقے کی ناکہ بندی کرکے مغویاں کی بازیابی اور اغواءکاروں کی گرفتاری کیلئے کوشش تیز کردی گئی

دوسری جانب پولیس کے مطابق کچھی کے علاقے پولیس تھانہ صدر ڈھاڈر کی حدود قومی شاہراہ بہر بہار کے مقام پر گزشتہ شب نا معلوم مسلح افراد نے گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار چیف افیسر سبی محمد اسد ولد احمد خان محمد حسنی شدید زخمی ہوگئے جبکہ واقعے کے بعد مسلح افراد فرار ہوگئے واقعے کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور زخمی کو سی ایم ایچ سبی منتقل کردیا گیا جبکہ پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے