20 سے 23 نومبر کے دوران نوشکی، سبی، پنجگور اور کیچ میں کارروائیوں میں 12 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، معاون وزیراعلی

کوئٹہ(این این آئی) وزیر اعلیٰ بلوچستان کے معاون برائے اطلاعات و سیاسی امور شاہد رند نے ایک جاری بیان میں کہا ہے کہ نوشکی، سبی، پنجگور اور کیچ میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں کے دوران 12 دہشت گردوں کا خاتمہ سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت، موثر حکمت عملی اور دہشت گردی کے خلاف غیر متزلزل عزم کا مظہر ہے۔شاہد رند نے کہا کہ 20 سے 23 نومبر کے دوران بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کی جانے والی کارروائیوں میں 12 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا، جبکہ ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر بروقت اور موثر کارروائیاں دہشت گرد نیٹ ورکس کے خلاف سیکیورٹی اداروں کی مسلسل کوششوں کی عکاس ہیں۔ شاہد رند نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیاں اور پیشہ ورانہ خدمات قابل تحسین ہیں۔ بلوچستان میں امن و امان کے قیام، عوام کے جان و مال کے تحفظ اور بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ریاستی ادارے بھرپور عزم کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں