کوئٹہ میں آٹے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ، 50 کلو بوری 8 ہزار روپے سے تجاوز کر گئی، عوام پریشان

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) کوئٹہ میں آٹے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے عوام کی مشکلات بڑھا دی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق 50 کلو آٹے کی بوری کی قیمت 8 ہزار روپے سے بھی تجاوز کر گئی ہے، جس کے باعث غریب اور متوسط طبقے کے لیے دو وقت کی روٹی کا انتظام کرنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ شہریوں نے حکومت اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ آٹے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا فوری نوٹس لیا جائے، ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کی روک تھام کی جائے اور عوام کو سرکاری نرخوں پر آٹے کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ آخر غریب عوام کو مہنگائی سے ریلیف کب ملے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے